متحدہ عرب امارات کے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کالز پر سے پابندی اٹھانے کا اشارہ دے دیامیڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے کالنگ فیچر پر سے پابندی ہٹانے پر غور شروع کردیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے مملکت میں جلد یہ سروس دستیاب ہوگی۔متحدہ عرب امارات کی نیشنل الیکٹرانک سیکیورٹی اتھارٹی کے سربراہ محمد الکیوتی کا کہنا تھا کہ ’’واٹس ایپ کے ساتھ ہمارے بہترین روابطہ قائم ہوگئے، ہم کمپنی کے ساتھ اشتراک بڑھانے کے علاوہ مختلف امور پر کام کررہے ہیں‘‘۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ واٹس ایپ کے تعاون اور سرمایہ کاری کے بعد متحدہ عرب امارات میں جلد ہی واٹس ایپ کال پر عائد ہونے والی پابندی ختم کردی جائے گی جس کے بعد وہاں رہنے والے افراد بھی واٹس ایپ کالز کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی، دیگر ممالک کے صارفین ویڈیو اور آڈیو کال فیچر سے فائدہ اٹھاتے ہیں البتہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں صرف میسج پر ہی بات ہوسکتی ہے۔

No comments
Post a Comment