Breaking News

Saturday, December 14, 2019

فیس بک سے پیسے بھیجنے کا نظام تیار

...فیس بک سے پیسے بھیجنے کا نظام تیار  ... فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم سے باقاعدہ پیسے بھیجنے کاڈیجیٹل نظام متعارف کرادیا ہے،۔صارفین... thumbnail 1 summary
...فیس بک سے پیسے بھیجنے کا نظام تیار ...

Facebook Pay Logo

Facebook Pay UIفیس بک نے اپنے پلیٹ فارم سے باقاعدہ پیسے بھیجنے کاڈیجیٹل نظام متعارف کرادیا ہے،۔صارفین فیس بک اور مسینجر کو استعمال کرتے ہوئے ملک کے اندر پیسے بھیج سکیں گے۔ فیس بک کا اس سروس کو انسٹاگرام اور وٹس ایپ میں جلد متعارف کرانے کا ارادہ ہے،

فیس بک پے کہاں کہاں دستیاب ہےَ؟

ابھی یہ سروس امریکہ میں متعارف کرائی گئی ہے اور اس ہفتے سے ہی صارفین پیسے بھیجنا شروع ہوجائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سروس دوسرے ملکوں تک بھی جائے گی لیکن ہمیں امریکہ سے نکلتے ہوئے وقت لگ سکتا ہے۔


فیس بک سے فی الحال کون کون سی ادائیگی ہوسکتی ہےَ؟

فی الحال اس سروس سے صارفین این جی اوز اور کمپنیاں فنڈ اکٹھا کرسکتی ہیں،گیمز کے اندر اشیا کی خریداری،ٹکٹ خریدنے ۔ جبکہ میسنجر سے میسنجر سے ہی پیسے بھیجے اور وصول کئے جاسکتے ہیں۔ جس میں فیس بک پیجزاور مارکیٹ بھی شامل ہے۔


اگر آپ فیس بک کے اندر کسی بھی اپلیکیشن کے کوئی چیز خریدتے ہیں تو فیس بک آپکے کارڈ یا اکاؤنٹ سے اس کے پیسے کاٹ لے گا،اگر آپ یہ کینسل کرنا چاہیتے توشروع میں دی گئی ہدایات ہر عمل کرنا ہوگا۔
Facebook Payments On Facebook Messenger

فیس بک پے کیسے ایکٹیویٹ کرنا ہے؟

میسنجر پر یا فیس پک پرsetting میں جائیں پھر Facebook pay پر کلک کریں اور payment method سیلکٹ کریں اپکا کام ہوگیا ہے۔ملک میں موجود paypal اور دوسری کمپنیاں اس کام میں شراکت کی اہل ہوںگی۔

کیا فیس بک پیسے بھیجنے کے پیسے وصول کریگا

فیس بک اس سروس کے کوئی پیسے وصول نہیں کریگا۔لیکن ریٹیلرز اور سروس دینے دینے والی کمپنیاں کچھ چارجز وصول کر سکتی ہیں

فیس بک پیسے بھیجنے کی کیا شرائط ہیں

  1. عمر کم از کم 18 سال ہو
  2. اس سروس کو کاروباری مقاصد کمرشل یا تاجرلین دین کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکتا
  3. اگر پالیسی کے خلاف پیسے ٹرانسفرہونا پائے گئے تو فیس بک اس ادائیگی کو روک لیا

فیس بک سے پیسے بھیجنا کتنا محفوظ ہے؟

جہاں تک فیس بک سے پیسے بھیجنے میں سیکورٹی کا تعلق ہے ،ابھی اس میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ لیکن کمپنی صارفین کو یقین دلاتا ہے کہ انکا اکاؤنٹ اور بینک تفصیلات مکمل طور پر محفوظ ہونگی،یہ تو سروس کے چلنے کے بعد پتا چلے گا۔ 
کمپنی بھی اس سلسلے میں اینٹی فراڈ سسٹم استعمال کرےگی ،اس سروس کو جدید بنانے کیلئے PIN CODE ,فنگر پرنٹ اور چہرہ شناسی جیسے نظام سے بھی لیس کیاگیا ہے۔ جبکہ کمپنی کسی بھی قسم کی معلومات اپنے Server پر محفوظ نہیں کریگی
اس کے علاوہ فیس بک LIVE CHAT کا آپشن بھی مہیا کریگی جن صارفین کو ادائیگی کے سلسلے میں کوئی بھی مسئلہ ہوگا یہ سروس صبح6سےشام6تک کام کریگی۔

کیا ادائیگی کا گزشتہ ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے؟

وہ تمام صارف جنہوں نے کوئی بھی ادائیگی کی ہوگی وہ اپنی ID اکاؤنٹ کی موجودہ حالت اور پیسے بھیجنے کے ذریعے کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں


کیا آپکو میرا یہ آرٹیکل اچھا لگا تو لازمی نیچے کمینٹ کریں

اور فیس بک پر اس پوسٹ کو شئیر کریں

میرے تمام مضامین پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں



















No comments

Post a Comment

Facebook

Advertising